پاکستان
29 مئی ، 2015

بلدیاتی انتخابات: جھگڑوں اوردہشتگردی کا خطرہ،اسپتالوں میں ایمرجنسی

بلدیاتی انتخابات: جھگڑوں اوردہشتگردی کا خطرہ،اسپتالوں میں ایمرجنسی

پشاور .....بلدیاتی انتخابات کے روزانتخابی جھگڑوں اوردہشتگردی کے ممکنہ اطلاعات کے بعد حکومت نےاسپتالوں میں ہرقسم کی تیاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں، جس کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔صوبے کے محکمہ داخلہ کی جانب سے موصولہ ان اطلاعات کہ انتخابات کے روزدہشتگردی کے خطرات موجود ہیں اورانتخابی عمل کے دوران لڑائی جھگڑوں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے خدشات بھی ہیں ، جس کے بعد سے صوبائی حکومت نے اسپتالوں کوان حالات سے نمٹنے کیلئے تیاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ حکومت حالات سے نمٹنے کیلئے تیارہے اوراسپتالوں میں دیگرعملے کے علاوہ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق الیکشن کے دن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں ایمریجنسی سیل بھی قائم کیا جائیگا جو الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک کام کریگا۔

مزید خبریں :