پاکستان
29 مئی ، 2015

لاہور کی 2پینٹرزکےفن پاروں کی کراچی میں نمائش

لاہور کی 2پینٹرزکےفن پاروں کی کراچی میں نمائش

کراچی ......لاہور کی 2پینٹرزکےفن پاروں کی کراچی میں نمائش جاری ہے، جن کےفن پاروں کوبےحدسراہاجارہا ہے۔ لاہور کی آرٹسٹ شانزے سبزواری کی پینٹنگ کی نمائش کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں سجی ،آرٹسٹ شانزے سبزواری نے کرنسی نوٹوں پر دہری شکلوں کا استعمال کیا ہے ، جس میں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ جو آپ دیکھتے ہیں ،صل میں ایسا ہوتا نہیں ۔شانزے کے ساتھ ہی لاہور کی ایک اور آرٹسٹ سدرہ عاصم کی پینٹنگز کی نمائش بھی کی گئی، جن کی بنائی گئی پینٹنگز روزمرہ کی زندگی ،جاندار اور بے جان اشیا کے گرد گھومتی ہیں ۔اس حوالے سے سدرہ عاصم کا کہنا ہے کہ یہ پینٹنگز سماجی مسائل کی عکاسی کرتی نظر آتی ہیں۔21ویں صدی کی صورتحال ،عالمی طاقتوں کی کھینچا تانی کی کشمکش بیان کرتی ان پینٹنگز کی نمائش کراچی میں 6 جون تک جاری رہیگی۔

مزید خبریں :