پاکستان
29 مئی ، 2015

نیوکراچی: ڈائنگ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

نیوکراچی: ڈائنگ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی ......کراچی کے علاقے نیوکراچی میں ڈائنگ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ نیو کراچی گبول ٹاون میں ڈائنگ فیکٹری میں اچانک سے آگ لگ گئی، جس سے فیکٹری کی عمارت میں دھواں بھرگیا ۔ اطلاع ملنے پر 6 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایک واٹر باوئز کے عملے نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو دیواریں توڑ کر باہر نکالا گیا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے،تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :