دنیا
29 مئی ، 2015

بھارت : مسلمانوں پرحملے ، حالات کشیدہ،مسلم آبادی تھانے میں محصور

بھارت : مسلمانوں پرحملے ، حالات کشیدہ،مسلم آبادی تھانے میں محصور

نئی دہلی ......بھارتی ریاست ہریانہ میں ہونیوالے مسلم کش فسادات میں کئی سو مسلمان گھرانے بے گھر ہو گئے۔150 سے زائد مسلمانوں نے رات ہریانہ پولیس اسٹیشن میں گزاری۔متاثرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے مسئلہ حل نہ کیا تو وہ نئی دہلی تک احتجاجی مارچ کرینگے۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے گاون اٹالی میں ہونےوالے مسلم کش فسادات میں کئی سو مسلمان گھرانے بے گھر ہو گئے۔گزشتہ روز 150 سے زائد مسلمانوں نے رات ہریانہ پولیس اسٹیشن میں گزاری،سخت گرمی میں بچےبھی بیمار پڑنے لگے ۔متاثرین کوکپڑوں اورخوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ 4 روز پہلےگاوں اٹالی میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے 2 ہزار سے زائدشرپسند وں نےایک زیر تعمیر مسجد پر حملہ کرکے 5 برس پرانے تنازع کو ایک بار پھر ہوا دیدی، فساد کے نتیجے میں 25 سے زائد مسلمان شدید زخمی ہوئے۔ کلہاڑیوں، ڈنڈوں، چھریوں سے لیس حملہ آوروں نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں ،دکانوں اورگاڑیوں کو آگ لگائی۔اس موقع پرموجود پولیس تماشا دیکھتی رہی۔

مزید خبریں :