29 مئی ، 2015
سری نگر........مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی پرچم اننت ناگ میں شبیر احمد شاہ کی ریلی میں لہرایا گیا۔پاکستانی پرچم مقبوضہ کشمیر میں اب تک 6مختلف ریلیوں میں لہرایا جاچکا ہے، اس سے قبل22مئی کو سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا ،رواں ماہ 16مئی کو بھی حریت رہنماؤں نے کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرایا جبکہ اس سے پہلے یکم مئی کو علی گیلانی کی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔