10 مئی ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم ٹاسک فورس کے چیئرمین فیصل سخی بٹ کی طلبی کیدوبارہ نوٹس جاری کرتیہوئیکل عدالت میں پیش ہونیکاحکم دیاہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شہری فضل حسین کی جانب سیدائر درخواست کی سماعت کی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے بطور متاثرہ کشمیری اسلام آباد میں 39 کنال اراضی کا کلیم داخل کرایا تھا۔ اس مقصد کے لئے سی ڈی اے نے زمین ایکوائر کی جس میں درخواست گزار کا نام بھی تھا لیکن انہیں نہ تو زمین ملی اور نہ ہی رقم دی گئی۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھاکہ چیئرمین سی ڈی اے اس سلسلے میں بے بس ہیں۔ اصل اختیارات فیصل سخی بٹ استعمال کر رہے ہیں جو وزیر اعظم ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں۔جس پر فاضل عدالت نے انہیں طلب کیاتھا۔