02 جون ، 2015
بیجنگ........چین میں ہونے والی بین الاقوامی سائیکل ریس کے ٹیم ایونٹ میں ہانگ کانگ اور انفرادی مقابلوں میں نیوزی لینڈ کے سائیکلسٹ نے کامیابی حاصل کرلی۔ 9ویں سیرام لیک سائیکل ریس کا انعقاد سنکیانگ صوبے میں کیا گیا۔ ریس میں چینی اور غیرملکی 22 ٹیموں کے 126 سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔ غیرملکی ٹیموں کا تعلق امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور قازقستان سے تھا۔ 5 روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں سائیکلسٹوں کو 436 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ ٹیم ایونٹ میں ہانگ کانگ کوئیک سائیکلنگ ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ انفرادی مقابلوں میں نیوزی لینڈ کے رومن مارک فاتح رہے ۔