03 جون ، 2015
واشنگٹن.........امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ فلسطین میں قیام امن کے لیے اسرائیلی رہنمائوں کو زیادہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیلی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے باقی رہ جانے والے دور صدارت کے دوران انہیں اس بات کی کوئی امید نظر نہیں آتی کہ وہ مسئلہ فلسطین حل ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور فلسطینیوں کے ساتھ قیام امن کے لیے اسرارئیلی رہنمائوں کو مزید عملی اقدامات کرنا ہوں گے، لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن نہیں چاہتے۔ صدر اوباما نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ میں اسرائیلی کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کرسکتا ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں اس کی سیکورٹی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔