پاکستان
03 جون ، 2015

بیلٹ باکس اٹھانےکا الزام ،علی امین گنڈاپورکو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

بیلٹ باکس اٹھانےکا الزام ،علی امین گنڈاپورکو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

ڈیرہ اسماعیل خان .....صوبائی وزیر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکو آج دوبارہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔بیلٹ باکس اٹھاکرلیجانے کے الزام میں گرفتار علی امین گنڈاپور کو ریمانڈ پورا ہونے پر آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پارٹی ترجمان کے مطابق عمران خان نے صوبائی وزیر کی سرزنش کی اور کہا کہ آپ کی حرکت سے مجھے شرمندگی ہوئی ۔ خیبرپختون خوا کےصوبائی وزیر پر بیلٹ باکس اپنے قبضے میں لینے اور پولیس افسر پر بندوق تاننے کے الزامات پر 2 مقدمات درج کیے گئے ، مقدمات درج ہونے کے45 گھنٹےبعد صوبائی وزیرنےاپنی رپائشگاہ پر پولیس کو گرفتاری دی،جس کےبعد پولیس نےجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں انہیں پیش کیا ۔ مقدمے کی سماعت کرتےہوئے مجسٹریٹ نے انہیں ایک مقدمے پر ضمانت پر رہا کردیا،دوسرے مقدمے میں انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ دوسرے مقدمے میں بھی انکی ضمانت ہوجائیگی۔علی امین گنڈا پور کو آج کسی بھی وقت عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

مزید خبریں :