پاکستان
03 جون ، 2015

پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت ،ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب

پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت ،ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب

کراچی .....کراچی پولیس چیف نے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ جناح اسپتال کے باہر موجود ڈالمیا کے رہائشی وسیم کے ورثا اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق عزیز بھٹی کی پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار وسیم کی پولیس حراست میں ہلاکت کا نوٹس کراچی پولیس چیف نے لے کر رپورٹ طلب کرلیا ہے۔نوجوان وسیم کےمشتعل ورثا جناح اسپتال کے مردہ خانے کے باہر پولیس تشدد کیخلاف احتجاج کررہے تھے کہ انکی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ۔اس دوران جناح اسپتال سے ایک مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے جس کے پاس سے کلاشکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید خبریں :