پاکستان
03 جون ، 2015

صدر ممنون کے بیٹے کے قافلے پر بم حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت گرفتار

صدر ممنون کے بیٹے کے قافلے پر بم حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت گرفتار

کوئٹہ ......ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے پر بم حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں ۔ترجمان ایف سی کے مطابق حب میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 2دہشتگروں کو گرفتار کیا ہےجو صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے پر حملے سمیت سیکیورٹی فورسز پر بھی حملوں میں ملوث ہیں ۔ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور نےبلوچستان کے ضلع حب میں کارروائی کی، جہاں ان کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت2دہشگرد گرفتار ہوگئے ہیں،گرفتار دہشتگرد گزشتہ سال سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین کی بس پر فائرنگ ،2007ءمیں چائنیز ورکرز کی بس پر بم دھماکے سمیت فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ گرفتار دہشتگردوں کے حوالے سے مزید اقدامات کررہی ہے۔

مزید خبریں :