پاکستان
03 جون ، 2015

بنوں: چیک پوسٹ پرحملہ ،اہلکارشہید،جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک

بنوں: چیک پوسٹ پرحملہ ،اہلکارشہید،جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک

بنوں ...... ضلع بنوں میں دہشتگردوں نےسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردوں نے ایف آر بنوں دریوبہ ایجنسی میں قائم خادم شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،اس دوران سیکیورٹی فورسز اورحملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ،جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 دہشتگرد مارے گئے ۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :