03 جون ، 2015
ہری پور ...... ہری پور میں حطار روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 14افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور میں حطار روڈ پر ٹیکسلا سے ہری پور جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آ گیا ۔مسافر بس تیز رفتاری کے باعث چڑھائی اترتے ہوئے الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 14 افراد ذخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔