03 جون ، 2015
کراچی .....آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کراچی کے عزیزبھٹی تھانےمیں ملزم وسیم کی ہلاکت پرایس ایچ او کی تنزلی اور معطلی کا حکم دیدیا ہےجبکہ واقعے میں ملوث3پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پوسٹمارٹم کی حتمی رپورٹ پرپولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی انکوئری کیلئےتحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے ،انکوائری کمیٹی کا سربراہ ڈی آئی جی عہدے کا افسر کریگا ۔آئی جی سندھ کا مزید کہناتھا کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔