03 جون ، 2015
اسلام آباد .....پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق انہوں نے بان کی مون سے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک ہے،عالمی ادارہ اپنے بنیادی اصول اور انسانی حقوق کی حفاظت میں ناکام رہا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے خط میں مزید لکھاتھاکہ اقوام متحدہ برما کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی روکنے میں ناکام رہا ہے۔