03 جون ، 2015
کراچی .....وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مختصر دورےپر کراچی پہنچ گئے۔ شہباز شریف گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کرینگے۔میاں شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد سے بھی ملاقات کرینگے ۔ کراچی آمد پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔ائرپورٹ سے باہر آتے ہوئے قائم علی شاہ سیڑھی اترتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے خیریت دریافت کی ،بعد میں وزیراعلیٰ پنجاب گورنر ہاوس پہنچ گئے ۔گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کے بعد میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ کے ظہرانے میں شرکت کرینگے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔بعد ازاں شہباز شریف لیگ ن کے وفد سے بھی ملاقات کرینگے، جس میں صدر اسماعیل راہو، سلیم ضیاء، نہال ہاشمی اور دیگر شریک ہونگے۔