پاکستان
03 جون ، 2015

کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،دفترخارجہ

کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد .....دفتر خارجہ نےکہاہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے ، بھارت نے کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کیلئے 70ہزار فوجی تعینات کررکھے ہیں، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے تحت آزادنہ استصواب رائے سے ہونا ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بیان کہ ’گلگت بلتستان سمیت جموں اور کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہیں‘ کو مستردکرتاہے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے تحت آزادنہ استصواب رائے سے ہونا ہے ، بھارت کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلے عام خلاف ورزی کررہاہے ۔ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات پر بھارتی بیان پاکستان کے اندرونی معاملات پر مداخلت ہے، بھارتی فوجی کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم وستم ڈھا رہے ہیں ۔

مزید خبریں :