پاکستان
03 جون ، 2015

لاہور ہائیکورٹ :وزیراعظم کے بیرونی دوروں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ :وزیراعظم کے بیرونی دوروں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور ......لاہور ہائیکورٹ نےوزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیرونی دوروں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصورعلی شاہ نےکیس کی سماعت کی۔درخواست گزارجاوید اقبال جعفری نےمؤقف اختیارکیا کہ وزیر اعظم نواز شریف غیرضروری بیرونی دورے کرتے ہیں، ان کے دوروں پر شاہانہ اخراجات کئے جاتے ہیں، جوقومی خزانے پر بوجھ ہیں لہٰذاوزیراعظم کےغیرضروری بیرونی دوروں پرپابندی عائد کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

مزید خبریں :