03 جون ، 2015
پشاور .....عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نےخیبرپختونخوا حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبے پر حکمران تین جماعتوں کا اتحاد بھی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا شورمچا رہا ہے۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عمران خان سیاسی جرات دکھائیں ، دھاندلی کرنے والوں نے دوبارہ الیکشن کرایا بھی تو کوئی اعتماد نہیں کریگا۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی ہلاکتوں کی ذمہ داری صوبائی حکومت یا الیکشن کمیشن میں سے کس پر ڈالینگے۔