دنیا
11 مئی ، 2012

شامی حکومت امن منصوبے کو ناکام بنانا چاہتی ہے، حزب اختلاف

شامی حکومت امن منصوبے کو ناکام بنانا چاہتی ہے، حزب اختلاف

ٹوکیو… شام میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت کوفی عنان کے امن منصوبے کو ناکام بنادینا چاہتی ہے۔شام کے قائد حزب اختلاف برھان الدین غالیو کا کہناہے کہ حکومت گزشتہ 14 ماہ سے شام میں جاری ہنگامہ آرائیوں اور تشدد کو ختم نہیں کرنا چاہتی بلکہ اس کو طول دینا چاہتی ہے اسی لیے کوفی عنان کے پیش کردہ امن منصوبے کو ناکام بنانا بھی سازش کا حصہ ہے۔برہان الدین غالیو نے یہ بات ٹوکیو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی شام میں پرتشدد کارروائی میں 55 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :