04 جون ، 2015
کراچی............... محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤسے سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤشہر سے 1600 کلو میٹر دور جنوب میں ہے، ممکنہ سمندری طوفان کو اشوبھا کا نام دیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواکادباؤجتناکم ہوگااتناہی سمندری طوفان کےامکانات زیادہ ہونگے، بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤبن رہا ہے ،ہوا کے کم دباؤنے طوفان کی شکل اختیار کی تو نام اشوبھا ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی تاہم آج رات کراچی میں بارش کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر باقاعدگی سے نظر رکھے ہوئے ہے، طوفان بننےکی صورت میں آئندہ 24گھنٹوں میں ایڈوائزری جاری کی جائیگی۔