دنیا
05 جون ، 2015

ناسا مریخ پر بھیجے جانے والے نئے خلائی جہاز کی آزمائش آج کرے گا

ناسا مریخ پر بھیجے جانے والے نئے خلائی جہاز کی آزمائش آج کرے گا

نیویارک.........امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا خراب موسم کے باعث 3دن تاخیر کے بعد مریخ پر بھیجے جانے والے نئے خلائی جہاز کی آزمائش آج کرے گا۔ ناسا کی جانب سے یہ تجربہ منگل کو کرنا تھا، لیکن خراب موسم رکاوٹ بن گیا۔ ناسا کے مطابق یہ سب سے بڑے پیراشوٹ کی مدد سے اب تک کا پہلا تجربہ ہے، جس کی مدد سے ایک دن انسان کو مریخ پر اتارنے میں مدد ملے گی۔ اس اڑن طشتری نما خلائی گاڑی کا نام لو ڈینسٹی سپرسونک ڈی سیلیٹر’ایل ڈی ایس ڈی‘ ہے۔ جو اس سے قبل مریخ پر بھیجے گئے روبوٹک جہاز سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی مدد سے انسان اور کئی مہینوں کا خوراک سرخ سیارے پر بھیجا جا سکتا ہے۔ ناسا کے مطابق بحرالکاہل پر اگر موسم بہتر ہوا، تو مریخ پر جہاز بھیجنے کا یہ نیا تجربہ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے 10بجے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :