11 مئی ، 2012
کابل… اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے نسبت اس سال کے چار ماہ کے دوران افغان شہریوں کی ہلاکت میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر Jan Kubis کے مطابق افغان شہریوں کی ہلاکت میں کمی کی وجہ گزشتہ 4 ماہ میں حکومت مخالف کارروائیوں میں کمی ہے۔ سال 2011 میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں، خود کش حملوں میں تقریبا 3 ہزار شہری ہلاک ہوئے اور ساڑھے چار ہزار زخمی ہوئے تھے جو کہ سال 2010 سے 5 فیصد زیادہ تھا۔