05 جون ، 2015
اسلام آباد .....وفاق کا مالی سال 2015-16کے بجٹ کا کل حجم 4200ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق آج سہ پہر ساڑھے چار بجے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانیوالے وفاقی بجٹ کیلئے ایف بی آر کی طرف سے 3100 ارب روپے کے محصولات کا ہدف رکھا گیا ہے، بجٹ میںاندرونی و بیرونی قرضوںکی ادائیگی کیلئے 1150ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی شرح 5اعشاریہ 5فیصد،افراط زر کی شرح 6فیصد رکھنے کا ہدف مقرر اور دفاعی بجٹ کیلئے 772ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع کا مزید کہناتھا کہ اوسط فی کس آمدنی کا ہدف 1لاکھ 67ہزار 915روپے، برآمدات کا ہدف 25ارب ڈالر،درآمدات کا ہدف 43ارب 30کروڑ طے کیا جاسکتا ہےجبکہ تجارتی خسارہ 17ارب 70کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔