پاکستان
05 جون ، 2015

آج سندھ سیکریٹریٹ پر مظاہرہ کیاجائے گا

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کل مورخہ 6جون بروز ہفتہ سہ پہر 3بجے پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف برنس روڈ نزد سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹر ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پانی کی قلت سے متاثرہ عوام شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے شروع کیجانے والی احتجاجی مہم کا آخری احتجاجی مظاہرہ برنس روڈنزد سندھ سیکریٹریٹ کے باہر کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ برنس روڈ سندھ سیکریٹریٹ کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور پابندی وقت کا خاص خیال رکھیں ۔

مزید خبریں :