Time 17 مارچ ، 2025
پاکستان

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکے حملے میں ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکے حملے میں ایک بچے سمیت 9  افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق بھیڑیے نے علی الصبح  وسطی کرم کے علازے ذیمشت،کنڈالی، شمخی اور اوٹ  میں لوگوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

مزید خبریں :