انٹرٹینمنٹ
06 جون ، 2015

کراچی:3 روزہ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

کراچی:3 روزہ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

کراچی ......پاکستانی فیشن انڈسٹری کی انفرادیت اور مشرقی دلہن کی ثقافتی خوبصورتی کو اجاگر کرتا 3 روزہ برائیڈل کٹیور ویک کراچی میں سجا ۔ نامور ڈیزائنر ز نے اپنی کلیکشن پیش کیں۔کراچی میں رنگا رنگ برائیڈل کوٹیور ویک کا شاندا رآغاز ہوا۔پہلے دن 8 ڈیزائنرز نے عروسی ملبوسات پر مبنی تخلیقات پیش کیں۔عروسی ملبوسات میں کامدانی کام،شیفون ،شو خ اور ہلکے رنگ استعمال کیے گئے ۔ شیروانی ،دلکش زیورات اور روایتی دلہنوں کے دیدہ زیب جوڑوں نے ریمپ کا حسن دوبالا کر دیا۔ سلیبرٹیز نے برائیڈ ل کٹیور ویک کو فیشن انڈسٹری فروغ کیلئے مثبت قدم قراردیا۔برائیڈل کٹیور ویک میں شاندار پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں۔

مزید خبریں :