06 جون ، 2015
سرائیوو......عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی ایک روزہ دورے پر بوسنیا پہنچ گئے ہیں، دورے کا مقصد ،بوسنیا کے سرب، کروشیائی باشندوں اور مسلمانوں کے درمیان مفاہمت بڑھانا ہے۔ پوپ فرانسس ایک روزہ دورے پر بوسنیا پہنچے ہیں ،پوپ نے سرائیوو کو مغرب کا بیت المقدس قرار دیدیا ۔ پوپ فرانسس ،بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو پہنچے تو حکام نے ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بوسنیا کی جنگ کے بعد کسی بھی پوپ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ سرائیوو مغربی خطے کا بیت المقدس ہے ، اس شہر میں مختلف نسلوں اور ثقافتوں کے لوگ آباد ہیں۔ پوپ فرانسس کے دورے کا مقصد امن کا فروغ ، سرب، کروشیائی باشندوں اور مسلمانوں کے درمیان مفاہمت کو بڑھانا ہے۔