07 جون ، 2015
سیہون شریف .....سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرکے عرس کے دوسرے روز بھی گرمی کے باعث مزید3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی۔ سیہون میں حضرت لعل شہاز قلندرکے 763 ویں عرس کی تقریبات آج دوسرے دن بھی جاری ہیں اور ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ عرس کے موقع پر آج مزید 3 افراد گرمی کےباعث جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی ۔ گزشتہ روزگرمی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئےتھے جبکہ ایک شخص اڑل واہ نہر میں نہانےکےدوران ڈوب کر جاں بحق ہوا تھا ۔