07 جون ، 2015
لندن .....برطانیہ کی ننھی شہزادی شارلیٹ کی سرکاری طور پر پہلی تصاویر جاری کردی گئی ہیں ۔ برطانوی شاہی خاندان کی تصویریں دنیا کے بڑے نامور فوٹو گرافرز نے لی ہیں،لیکن شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے روایات توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ کیٹ مڈلٹن نے اپنی ننھی شہزادی شارلیٹ کی یہ تصاویر خود لی ہیں، جو کینسنگٹن پیلس نے گزشتہ روز جاری کیں ۔ تصاویر میں شہزادی کو ان کے 2 سالہ بھائی شہزادہ جارج نے تھام رکھا ہے ۔یہ شہزادی شارلیٹ کی سرکاری طور پر جاری کی گئی پہلی تصاویر ہیں ۔