پاکستان
07 جون ، 2015

راول پنڈی:پولیس فائرنگ 2 بھائی جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

راول پنڈی:پولیس فائرنگ 2 بھائی جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

راول پنڈی........... راول پنڈی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقتول بھائیوں کے ورثاء نے اسلام آباد ایکسپریس وے پردھرنا دے دیا۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے موقع پر موجود ایس ایس پی آپریشنز ملک کرامت پرپتھراؤ کردیا جس کے باعث پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس افسران اور عملہ مظاہرین کے پتھرائو کے باعث پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔

مزید خبریں :