08 جون ، 2015
کراچی .....کراچی میں برائیڈل فیشن ویک کے آخری دن ریمپ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی۔برائیڈل ویک کے آخری دن بھی ریمپ عروسی ملبوسات کی بہار سے جگمگا تا رہا،جس میںپاکستان کےٹاپ فیشن ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کی ۔ شیفون، گوٹاکناری، کامدانی ،اورگنزا ،شلوار قمیص ،شیروانیاں ،روایتی لہنگوں اور غراروں نے شو کی خوب رونق بڑھائی۔برائیڈل ویک کے آخری دن ریمپ ستاروں سے جگما اٹھا۔فیشن ڈیزائنرز نے سلیبرٹیز کو فیشن شو کا حصہ بنا کر چار چاند لگا دیے۔اداکار فیصل قریشی ،اداکار اعجاز اسلم،اداکار سعود اور جویریہ جلیل شو اسٹاپرز بنے۔آخر میں سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی سرپرائز انٹری نے ریمپ کی رونق اور بڑھادی۔ عروسی ملبوسات کو فیشن کے دلدادہ افراد نے بے حد سراہا۔