کاروبار
11 مئی ، 2012

بجلی کے بحران کی وجہ 400 ارب روپے کی عدم ادائیگیاں ہیں، جی ایم پیپکو

بجلی کے بحران کی وجہ 400 ارب روپے کی عدم ادائیگیاں ہیں، جی ایم پیپکو

لاہور … پیپکو کے جنرل منیجر انجینئر اعجاز رفیق قریشی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور بااثر افراد کی طرف سے بجلی کے 400 ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کئے جا رہے اور یہی بجلی کے بحران کی اصل وجہ ہے۔ لاہور میں جیو نیوز کے نمائندے جواد ملک سے گفت گو کرتے ہوئے جی ایم پیپکو کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشزچلنے سے 7 ہزار میگا واٹ کا اضافی بوجھ پڑتا ہے اس لئے اے سی مکمل طور پر بند کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں، کے ای ایس سی اور بااثر افراد پر بجلی کے 400 ارب روپے کے واجبات ہیں جو ادا نہیں کئے جارہے، عدم ادائیگیاں ہیں بجلی کے بحران کی اصل وجہ ہیں۔

مزید خبریں :