Time 14 مارچ ، 2025
پاکستان

ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم

ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم
اب پروموشن بورڈ ایف بی آر افسران کی پروموشن کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے: اسلام آباد ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کے حکم امتناع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ہائی پاورسلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا اور ہائی پاوربورڈ کو  پروموشن بورڈ کے لیےایک ماہ کا وقت دے دیا۔ 

عدالت نے کہا کہ پروموشن بورڈ کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی،  آج عدالت نے اسٹے ختم کردیا اور اب پروموشن بورڈ ایف بی آر افسران کی پروموشن کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

مزید خبریں :