08 جون ، 2015
اسلام آباد........سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ تقاریر براہ راست دکھانے کا مطالبہ کردیا۔تقاریر براہ راست نہ دکھانے پر اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔ اس موقع پر سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت کو جب مشکلات کا سامنا ہوا تو اپوزیشن کی تقاریر براہ راست نشر کیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں براہ راست نہیں دکھانیں تو اپنا فیصلہ کریں گے۔ حکومت کی جانب سے مؤقف دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ صرف وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر براہ راست دکھائی جاتی ہے۔ اپوزیشن کو منانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔