08 جون ، 2015
کراچی .......کراچی ایئرپورٹ حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔کراچی ایئرپورٹ حملے کی تفتیش کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ حملہ القاعدہ اور طالبان کا مشترکہ منصوبہ تھا۔تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر حملے میں دہشت گردوں کی 3ٹیمیں ملوث تھیں۔