پاکستان
08 جون ، 2015

پاکستان نے ہماری علاقائی سالمیت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، سری لنکن صدر

پاکستان نے ہماری علاقائی سالمیت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، سری لنکن صدر

کولمبو......سری لنکن صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کی علاقائی سالمیت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، جنرل راحیل شریف کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورۂ سری لنکا میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقات کی، سری لنکا کی فوجی و سول قیادت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے وزیر اعظم اور صدر میتھری پلا سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے قریبی تعاون پر پاکستانی عوام اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سری لنکن صدر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سری لنکا کی علاقائی سالمیت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور جنرل راحیل شریف کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکن وزیراعظم اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :