08 جون ، 2015
کراچی......بحیرۂ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان سے کراچی میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے جس سے مچھیرے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیاہے۔ طوفان کراچی سے 750کلومیٹر دور جنوب میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ سائیکلون الرٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو طوفان کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ اس طوفان کو اشوبھا کا نام دیا گیاہے۔ طوفان کراچی سے 750 کلومیٹر دور جنوب میں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب ہونے کا امکان ہےجبکہ آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں کراچی، بدین ، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، تھرپارکر، میرپور خاص اور سجاول میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہاہے۔ محکمہ موسمیات نے اشوبھاطوفان کے باعث ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔سندھ کے ماہی گیروں کو پیر سے جمعرات تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ دوسری جانب کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے لوگوں کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔