پاکستان
08 جون ، 2015

کوئٹہ زاہدان ٹرین سروس کل سے شروع ہوگی، خواجہ سعد رفیق

کوئٹہ زاہدان ٹرین سروس کل سے شروع ہوگی، خواجہ سعد رفیق

لاہور......وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان سے ایران کے لیے کوئٹہ زاہدان ٹرین سروس کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پشاور سے کوئٹہ کو لنک کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ کوئٹہ سے پہلی مال بردار ٹرین کل ایران کے شہر دزاہدان روانہ ہوگی ،زاہدان جانے والی ٹرین سے چاول اور دیگر اشیاء ایران بھیجی جائیں گی جبکہ ایران سے تارکول،سلفر اور کیمیکل آئے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے ریلوے میں بہتری آئےگی، ریلوے رواں مالی سال میں 28 ارب کے ہدف سے 67 کروڑ روپے زائد کما چکا ہے، مالی طورپر مستحکم ہونےکےبعد بند ٹرینیں بھی بحال کردی جائیں گی ۔

مزید خبریں :