08 جون ، 2015
سیہون .....سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 763ویں عرس کا آج آخری روز ہے، عرس میں زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے، گرمی کی شدت کے باعث آج بھی دو افراد جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد تین روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک جاپہنچی ہے۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے 763ویں سہہ روزہ عرس کے آخری روز بھی ملک بھر سے آنے والے زائرین کی مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔ مزار پر جہاں عقیدت مند جوق درجوق پہنچ کر چادریں چڑھانے کے ساتھ فاتحہ خوانی کررہے ہیں، وہیں مزار کے احاطے میں عقیدت مندوں کی دھمال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عرس کے تیسرے روز اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مہمان خصوصی تھے۔ دوسری جانب سیہون میں گرمی برقرار ہے، حبس اور گرمی کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے،آج بھی 2 نوجوان گرمی کے باعث جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد تین روز کے دوران گرمی اور لُو سے مرنے والوں کی تعداد19ہوگئی ہے۔