08 جون ، 2015
کراچی.......سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ میں موٹرسائیکل انسپکشن کے مجوزہ قانون کا نوٹس لے لیا،آصف زرداری کا اپنی ہی حکومت کے بنائے ہوئے قانون پر اعتراض کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موٹرسائیکل انسپکشن کے مجوزہ قانون سے کرپشن بڑھے گی، ایسے قوانین نہ بنائے جائیں کہ شہریوں کومشکلات کا سامنا ہو۔