پاکستان
08 جون ، 2015

نریندر مودی کی تقریر مایوس کن ہے، آصف زرداری

نریندر مودی کی تقریر مایوس کن ہے، آصف زرداری

کراچی......سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا 1971ءکے واقعات پر تبصرہ اور پاکستان پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام مایوس کن ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے متنازع بیانات پاک بھارت تعلقات بہتربنانے میں معاون نہیں ہوں گے، پاک بھارت عوام اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور دہشت گردی ان کی مشترکا دشمن ہے جس سے لڑنے کے لیےدونوں ملکوں کو ہاتھ میں ہاتھ ڈالنا چاہیے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا، 1971ءکے واقعات ہماری تاریخ کا تلخ باب ہے، پرانے زخموں کو کریدنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

مزید خبریں :