پاکستان
09 جون ، 2015

روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف سینیٹ میں قراردادآج منظور کی جائیگی

روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف سینیٹ میں قراردادآج منظور کی جائیگی

اسلام آباد .......برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف سینیٹ میں قرارداد آج منظور کی جائیگی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی برادری سے کہہ کر برما پر پابندیاں لگوائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر تحریک التوا نمٹا تے ہوئے کہا کہ سینیٹر عطاالرحمان اس معاملے پر قرارداد لائیں، جسے آج ایوان سے منظور کرایا جائیگا ۔سینیٹر مشاہد حسین سید ، سینیٹر عطاء الرحمان ، سینیٹر محسن لغاری ، سینیٹر تاج حیدر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت بھی کی ۔ سینیٹر سلیم ضیا ءنے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ہے ، تحقیقات میں سنجیدہ الزامات سامنے آرہے ہیں۔

مزید خبریں :