09 جون ، 2015
اسلام آباد ......الیکشن 2013ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پھر ہوگا۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ آج بتائینگے کہ عمران خان کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانا ہے یا نہیں۔3 رکنی کمیشن چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں کارروائی کر رہاہے، کل الیکشن کمیشن کے ڈی جی الیکشن شیر افگن سمیت مزید 3 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے۔ کمیشن اب تک تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش کیے گئے 25 گواہوں کے بیانات قلم بند کر چکاہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے مسلم لیگ ق کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اب یہ مسلم لیگ ق پر منحصر ہے کہ وہ آج اپنے گواہ پیش کرتی ہے یا نہیں۔ انکوائری کمیشن کی مزید کارروائی صبح ساڑھے 11بجے ہو گی۔