09 جون ، 2015
دوشنبے ......وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کرینگے ۔تاجکستان کے دورے پروزیر اعظم نواز شر یف کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔وزیراعظم واٹر فار لائف کانفرنس میں شرکت کرینگے، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی تنظیموں کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں ۔دورے کے دوران وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کرینگے ۔وزیراعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔