09 جون ، 2015
اسلام آباد .....ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،گلگت بلتستان،اسلام آباد،راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گرم ہواوں اور چلچلاتی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کررکھا ہےجبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔سندھ میں جیکب آباد ، دادو ، سکھر ، نواب شاہ،حیدرآباد،لاڑکانہ،میرپور خاص اور بدین میں گرمی کا راج برقرار ہے۔پنجاب میں بہاولنگر،شورکوٹ اور رحیم یار خان میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات،مکران ڈویژن، میرپور خاص،حیدرآباد،ٹھٹھہ اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔