پاکستان
09 جون ، 2015

لانڈھی میں فائرنگ ڈی ایس پی مجید عباس جاں بحق

لانڈھی میں فائرنگ ڈی ایس پی مجید عباس جاں بحق

کراچی .....کراچی کے علاقے لانڈھی شاہ لطیف ٹاون میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سےڈی ایس پی سائٹ مجید عباس شہید ہوگئے۔ رواں سال تیسرے ڈی ایس پی کو ایسٹ رینج میں نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لانڈھی ظفر ٹاون میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سائٹ مجید عباس زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمدشیخ کے مطابق مجید عباس کو 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا،واردات کے وقت مجید عباس گاڑی میں اکیلئے تھے،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزمان نےواردات میں نائن ایم ایم پستول اور کلاشنکوف کا استعمال کیا۔ ایس پی ملیر کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کا کوئی خول نہیں ملا، ملزمان گولیوں کے خول بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید خبریں :