09 جون ، 2015
دوشنبے ......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پانی زندگی اور ماحولیات کی بقاء کیلئے اہم عنصر ہے ، پانی کے اہداف کے حصول میں یہ کانفرنس مددگار ثابت ہوگی ۔تاجکستان میں بین الاقوامی کانفرنس "واٹر فار لائف "سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پانی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔پانی کے موثر استعمال پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی ۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پانی کی دستیابی کیلئے خطے میں تعاون اور اعتماد سازی ہونی چاہیے۔پانی کی فراہمی،آبی ذخائر کی دیکھ بھال اور پانی کےشعبے میں سرمایہ کاری بھی عالمی ایجنڈے میں شامل ہے۔پاکستان کی اقتصادی ترقی میں زراعت کی بہت اہمیت ہے ۔پانی کے موثر استعمال پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی ، عالمی سطح پر پانی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ماضی میں پانی کے عالمی ایجنڈےپرصدررحمان کےویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آبادی سے چیلنجز میں اضافہ ہوا۔پانی زندگی اور ماحولیات کی بقا کیلئے اہم عنصر ہے جس کے تحفظ کے اہداف کے حصول میں یہ کانفرنس مددگار ثابت ہوگی ۔