09 جون ، 2015
ماسکو ..... سیاحت کیلئے بیرون ملک جانے والے روسی سیاحوں کی تعداد میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ نے روس کے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس برس کی پہلی سہ ماہی میں 18 لاکھ 90 لاکھ ہزار روسی سیاحوں نے دیگر ممالک کا سفر کیا ہے جبکہ گذشتہ سال اس مدت کے دوران یہ تعداد 31 لاکھ 80 ہزار تھی۔ اس طرح موجودہ تعداد 40 فیصد کم رہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس روسی شہریوں کا پسندیدہ ملک مصر رہا جہاں 4لاکھ 20 ہزار افراد گئے اس کے بعد تھائی لینڈ رہا جہاں جانے والے روسیوں کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار جبکہ جرمنی میں ایک لاکھ 41 ہزار اور عرب امارات میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد گئے۔