10 جون ، 2015
لاس اینجلس ......خونخوار اور دیو ہیکل ڈائنو سارز ایک بار پھر آرہے ہیں ، وہ بھی 22 سال بعد،فلم جراسک ورلڈ کے رنگا رنگ پریمئر میں فلمی ستاروں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے۔لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میںسائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ کے رنگا رنگ پریمئر میں مرکزی کرداروں سمیت دیگر فلمی ستاروں نے شرکت کی ۔ کئی سو مداح ہالی ووڈ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب نظر آئے، 1993 ء کے بعد جراسک پارک کی کوئی فلم منظر عام پر نہیں آئی۔ اداکار کرس پریٹ کا کہنا تھا یہ فلم جراسک ورلڈ ان کے لئے بہت اہم ہے اورانہیں امید ہے کہ مداحوں کو یہ فلم ضرور پسند آئیگی ۔